رومن ایمپائر

یسوع مسیح سے دو سو سال قبل روم میں بھی منی چینجرز یہی کاروبار کرتے تھے۔ شروع کے دو رومی بادشاہوں نے سودی قوانین کی اصلاح اور ملکیت زمین کو 500 ایکڑ تک محدود کر کے ان کی طاقت کم کرنے کی کوشش کی تو دونوں بادشاہ قتل ہوئے۔سن 48 قبل مسیح‘ جولیس سیزر نے روپیہ بنانے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ روپیہ عام ہونے سے فارغ البالی ہو گئی۔ کہتے ہیں کہ سیزر کو اسی بات نے قتل کروایا ‘اس کے مرنے پر روپیہ غائب ہو گیا اور ٹیکس اور بد عنوانی بڑھ گئی‘ لوگوں کی زمینیں اور گھر نیلام ہو گئے‘مفلس لوگوں نے حکومت کی حمایت سے ہاتھ اٹھا لیا اور عوام پر تاریکی چھا گئی۔ امریکہ میں ایساہو چکاہے اور پھرہوگا۔

Previous Chapter Next Chapter