منی چینجرز

میڈیسن کہتا ہے کہ بائبل بتاتی ہے کہ دو ہزار سال پہلے یسوع مسیح نے دو بار معبد سے زبردستی منی چینجرز کو نکالا۔ ان دو مواقع کے سوا یسوع نے کبھی طاقت استعمال نہیں کی۔ یہ لوگ وہاں کیا کرتے تھے؟ جب ایک یہودی یروشلم میں معبد کا ٹیکس دینے آتا تو وہ ایک خاص سکہ ‘ شیکل (Shekel) کے نصف کے ذریعے ہی ٹیکس دے سکتا تھا‘ جو 1/2 اونس خالص چاندی کے برابر تھا۔ صرف یہ سکہ خالص چاندی اور پورے وزن کا تھا اوراس پر کافر بادشاہ کی تصویر بھی نہیں تھی۔ اس لیے خدا کو صرف یہی قبول تھا۔ یہ سکے زیادہ عام نہ تھے‘ منی چینجرز وہ سکے جمع کر لیتے اور پھر ان کی قیمت بڑھا دیتے۔اس طرح منی چینجرزز مفت میں نفع کماتے۔ وہ سکہ صرف ان کے پاس تھا‘ خریدار مجبور تھے۔

Previous Chapter Next Chapter