واٹر لو

1815 ء میں نپولین جلاوطنی سے بچ کر دوبارہ فرانس آ گیا‘ فوج نے اس کو بادشاہ تسلیم کر لیا اور اب نپولین نے فرانس کے بینک سے فوج تیار کرنے کے لیے 50 لاکھ پونڈ ادھار لیے ‘مگر 90دن کے اندر برطانیہ کے ڈیوک آف ولنگٹن نے واٹر لو کے میدان میں اسے شکست دے دی۔
اس کے بعد یہ بھی عام قاعدہ ہو گیا کہ بینک دونوں مخالفوں کو قرضہ دے‘ اس شرط پر کہ ہارنے والے کا قرضہ جیتنے والا ادا کرے گا۔ ایک اندازے کے مطابق 19ویں صدی کے اواخر میں راتھ شیلڈ خاندان کے پاس دنیا کی کل دولت کا آدھا حصہ آچکاتھا۔

Previous Chapter Next Chapter