چاندی کی آزادی

1891ء میں منی چینجرز نے امریکن اکانومی میں زوال لانے کی سکیم بنائی۔ ان کی انجمن نے سب بینکروں کو جو خط لکھا اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے پیش نظر کیا مقصد تھا۔
’’یکم ستمبر1894ء کو ہم قرضے نہیں دیں گے‘ بلکہ واپس طلب کریں گے‘ پھر مسسپی کے مغرب میں ہم دو تہائی کھیتوں اور مشرق میں ہزاروں کھیتوں پر قبضہ کر لیں گے۔ پھر زمیندار ہمارے مزارع بن جائیں گے جیسے انگلستان میں ہیں‘‘۔ یعنی لوگوں کی جائیدادیں ہڑپ کرنا۔
1896ء اور 1900ء میں سینٹر برائن (Bryan) نے صدارت کا انتخاب لڑا اور اس نے گولڈ سٹینڈرڈ کی مخالفت کی مگر جیت نہ سکا۔

Previous Chapter Next Chapter