دیباچہ

یہ مختصر رسالہ میری کتاب “سود” کے ان ابواب کا مجموعہ ہے جواس سے پہلے کتاب مذکور کےحصہ اول ودوم میں شائع ہو چکے ہیں۔جن حالات میں یہ دونو ں حصے مر تب ہوئےتھے ان کی وجہ سے اس کی تر تیب ناظر ین کے ذہین کے لیے اچھی خاصی پرشان کن بن گئی تھی۔اب ازسر نو ترتیب کے موقع پریہ مناسب معلوم ہوا کہ اس کے جن حصوں کا تعلق براہ راست سود کے مسئلے سے نہیں ہے انہیں الگ کر کےایک جداگا نہ رسالہ کی شکل میں شائع کیا جائے ،اور “سود”کے عنوان سے صرف ان ابواب کو جمع کیا جائےجن میں براہ راست مسلہ سود پر بحث کی گئ ہے۔
ابوالاعلی

Next Chapter