صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 263 حدیث مرفوع
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ قَالَ الشِّرْکُ بِاللَّهِ وَالسِّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَکْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَأَکْلُ الرِّبَا وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصِنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” سات تباہ کن گناہوں سے بچو۔ “ پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! وہ کون سے ہیں ؟ فرمایا :” اللہ کے ساتھ شرک ، جادو ، جس جان کا قتل اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے اسے ناحق قتل کرنا ، یتیم کا مال کھانا ، سود کھانا ، لڑائی کے دن دشمن کو پشت دکھانا (بھاگ جانا) اور پاک دامن، بیخبر مومن عورتوں پر الزام تراشی کرنا۔ “
It is reported on the authority of Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) observed: Avoid the seven noxious things. It was said (by the hearers): What are they, Messenger of Allah? (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) He (the Holy Prophet) replied: Associating anything with Allah, magic, killing of one whom God has declared inviolate without a just cause, consuming the property of an orphan, and consuming of usury, turning back when the army advances, and slandering chaste women who are believers, but unwary.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 456 حدیث متواتر حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ حَاتِمٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْمَدَنِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلَ عَنْ الْقَوْمِ حَتَّی انْتَهَی إِلَيَّ فَقُلْتُ أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ فَأَهْوَی بِيَدِهِ إِلَی رَأْسِي فَنَزَعَ زِرِّي الْأَعْلَی ثُمَّ نَزَعَ زِرِّي الْأَسْفَلَ ثُمَّ وَضَعَ کَفَّهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ شَابٌّ فَقَالَ مَرْحَبًا بِکَ يَا ابْنَ أَخِي سَلْ عَمَّا شِئْتَ فَسَأَلْتُهُ وَهُوَ أَعْمَی وَحَضَرَ وَقْتُ الصَّلَاةِ فَقَامَ فِي نِسَاجَةٍ مُلْتَحِفًا بِهَا کُلَّمَا وَضَعَهَا عَلَی مَنْکِبِهِ رَجَعَ طَرَفَاهَا إِلَيْهِ مِنْ صِغَرِهَا وَرِدَاؤُهُ إِلَی جَنْبِهِ عَلَی الْمِشْجَبِ فَصَلَّی بِنَا فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ حَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بِيَدِهِ فَعَقَدَ تِسْعًا فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَثَ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ ثُمَّ أَذَّنَ فِي النَّاسِ فِي الْعَاشِرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجٌّ فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ کَثِيرٌ کُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَعْمَلَ مِثْلَ عَمَلِهِ فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّی أَتَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ فَوَلَدَتْ أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَيْسٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَکْرٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ أَصْنَعُ قَالَ اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ وَأَحْرِمِي فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ رَکِبَ الْقَصْوَائَ حَتَّی إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَی الْبَيْدَائِ نَظَرْتُ إِلَی مَدِّ بَصَرِي بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ رَاکِبٍ وَمَاشٍ وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلَ ذَلِکَ وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلَ ذَلِکَ وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلَ ذَلِکَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا وَعَلَيْهِ يَنْزِلُ الْقُرْآنُ وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ وَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْئٍ عَمِلْنَا بِهِ فَأَهَلَّ بِالتَّوْحِيدِ لَبَّيْکَ اللَّهُمَّ لَبَّيْکَ لَبَّيْکَ لَا شَرِيکَ لَکَ لَبَّيْکَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَا شَرِيکَ لَکَ وَأَهَلَّ النَّاسُ بِهَذَا الَّذِي يُهِلُّونَ بِهِ فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ شَيْئًا مِنْهُ وَلَزِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلْبِيَتَهُ قَالَ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَسْنَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ لَسْنَا نَعْرِفُ الْعُمْرَةَ حَتَّی إِذَا أَتَيْنَا الْبَيْتَ مَعَهُ اسْتَلَمَ الرُّکْنَ فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَی أَرْبَعًا ثُمَّ نَفَذَ إِلَی مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَرَأَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّی فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ فَکَانَ أَبِي يَقُولُ وَلَا أَعْلَمُهُ ذَکَرَهُ إِلَّا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّکْعَتَيْنِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی الرُّکْنِ فَاسْتَلَمَهُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ الْبَابِ إِلَی الصَّفَا فَلَمَّا دَنَا مِنْ الصَّفَا قَرَأَ إِنَّ الصَّفَا والْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ أَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهِ حَتَّی رَأَی الْبَيْتَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَوَحَّدَ اللَّهَ وَکَبَّرَهُ وَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ أَنْجَزَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ ثُمَّ دَعَا بَيْنَ ذَلِکَ قَالَ مِثْلَ هَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ نَزَلَ إِلَی الْمَرْوَةِ حَتَّی إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْوَادِي سَعَی حَتَّی إِذَا صَعِدَتَا مَشَی حَتَّی أَتَی الْمَرْوَةَ فَفَعَلَ عَلَی الْمَرْوَةِ کَمَا فَعَلَ عَلَی الصَّفَا حَتَّی إِذَا کَانَ آخِرُ طَوَافِهِ عَلَی الْمَرْوَةِ فَقَالَ لَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَمْ أَسُقْ الْهَدْيَ وَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ لَيْسَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحِلَّ وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً فَقَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِکِ بْنِ جُعْشُمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِأَبَدٍ فَشَبَّکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ وَاحِدَةً فِي الْأُخْرَی وَقَالَ دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ مَرَّتَيْنِ لَا بَلْ لِأَبَدٍ أَبَدٍ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنْ الْيَمَنِ بِبُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مِمَّنْ حَلَّ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا وَاکْتَحَلَتْ فَأَنْکَرَ ذَلِکَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ إِنَّ أَبِي أَمَرَنِي بِهَذَا قَالَ فَکَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ بِالْعِرَاقِ فَذَهَبْتُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحَرِّشًا عَلَی فَاطِمَةَ لِلَّذِي صَنَعَتْ مُسْتَفْتِيًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا ذَکَرَتْ عَنْهُ فَأَخْبَرْتُهُ أَنِّي أَنْکَرْتُ ذَلِکَ عَلَيْهَا فَقَالَ صَدَقَتْ صَدَقَتْ مَاذَا قُلْتَ حِينَ فَرَضْتَ الْحَجَّ قَالَ قُلْتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُکَ قَالَ فَإِنَّ مَعِيَ الْهَدْيَ فَلَا تَحِلُّ قَالَ فَکَانَ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي قَدِمَ بِهِ عَلِيٌّ مِنْ الْيَمَنِ وَالَّذِي أَتَی بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةً قَالَ فَحَلَّ النَّاسُ کُلُّهُمْ وَقَصَّرُوا إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ کَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ تَوَجَّهُوا إِلَی مِنًی فَأَهَلُّوا بِالْحَجِّ وَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی بِهَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالْفَجْرَ ثُمَّ مَکَثَ قَلِيلًا حَتَّی طَلَعَتْ الشَّمْسُ وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ شَعَرٍ تُضْرَبُ لَهُ بِنَمِرَةَ فَسَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَشُکُّ قُرَيْشٌ إِلَّا أَنَّهُ وَاقِفٌ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ کَمَا کَانَتْ قُرَيْشٌ تَصْنَعُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَتَی عَرَفَةَ فَوَجَدَ الْقُبَّةَ قَدْ ضُرِبَتْ لَهُ بِنَمِرَةَ فَنَزَلَ بِهَا حَتَّی إِذَا زَاغَتْ الشَّمْسُ أَمَرَ بِالْقَصْوَائِ فَرُحِلَتْ لَهُ فَأَتَی بَطْنَ الْوَادِي فَخَطَبَ النَّاسَ وَقَالَ إِنَّ دِمَائَکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ حَرَامٌ عَلَيْکُمْ کَحُرْمَةِ يَوْمِکُمْ هَذَا فِي شَهْرِکُمْ هَذَا فِي بَلَدِکُمْ هَذَا أَلَا کُلُّ شَيْئٍ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ تَحْتَ قَدَمَيَّ مَوْضُوعٌ وَدِمَائُ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ وَإِنَّ أَوَّلَ دَمٍ أَضَعُ مِنْ دِمَائِنَا دَمُ ابْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ کَانَ مُسْتَرْضِعًا فِي بَنِي سَعْدٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ وَرِبَا الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ وَأَوَّلُ رِبًا أَضَعُ رِبَانَا رِبَا عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ کُلُّهُ فَاتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَائِ فَإِنَّکُمْ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانِ اللَّهِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِکَلِمَةِ اللَّهِ وَلَکُمْ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَکُمْ أَحَدًا تَکْرَهُونَهُ فَإِنْ فَعَلْنَ ذَلِکَ فَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ وَلَهُنَّ عَلَيْکُمْ رِزْقُهُنَّ وَکِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَقَدْ تَرَکْتُ فِيکُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنْ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ کِتَابُ اللَّهِ وَأَنْتُمْ تُسْأَلُونَ عَنِّي فَمَا أَنْتُمْ قَائِلُونَ قَالُوا نَشْهَدُ أَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ وَأَدَّيْتَ وَنَصَحْتَ فَقَالَ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ يَرْفَعُهَا إِلَی السَّمَائِ وَيَنْکُتُهَا إِلَی النَّاسِ اللَّهُمَّ اشْهَدْ اللَّهُمَّ اشْهَدْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَذَّنَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا ثُمَّ رَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَتَی الْمَوْقِفَ فَجَعَلَ بَطْنَ نَاقَتِهِ الْقَصْوَائِ إِلَی الصَّخَرَاتِ وَجَعَلَ حَبْلَ الْمُشَاةِ بَيْنَ يَدَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّی غَرَبَتْ الشَّمْسُ وَذَهَبَتْ الصُّفْرَةُ قَلِيلًا حَتَّی غَابَ الْقُرْصُ وَأَرْدَفَ أُسَامَةَ خَلْفَهُ وَدَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ شَنَقَ لِلْقَصْوَائِ الزِّمَامَ حَتَّی إِنَّ رَأْسَهَا لَيُصِيبُ مَوْرِکَ رَحْلِهِ وَيَقُولُ بِيَدِهِ الْيُمْنَی أَيُّهَا النَّاسُ السَّکِينَةَ السَّکِينَةَ کُلَّمَا أَتَی حَبْلًا مِنْ الْحِبَالِ أَرْخَی لَهَا قَلِيلًا حَتَّی تَصْعَدَ حَتَّی أَتَی الْمُزْدَلِفَةَ فَصَلَّی بِهَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَيْنِ وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا شَيْئًا ثُمَّ اضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی طَلَعَ الْفَجْرُ وَصَلَّی الْفَجْرَ حِينَ تَبَيَّنَ لَهُ الصُّبْحُ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ ثُمَّ رَکِبَ الْقَصْوَائَ حَتَّی أَتَی الْمَشْعَرَ الْحَرَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَدَعَاهُ وَکَبَّرَهُ وَهَلَّلَهُ وَوَحَّدَهُ فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّی أَسْفَرَ جِدًّا فَدَفَعَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَأَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ وَکَانَ رَجُلًا حَسَنَ الشَّعْرِ أَبْيَضَ وَسِيمًا فَلَمَّا دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ ظُعُنٌ يَجْرِينَ فَطَفِقَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَی وَجْهِ الْفَضْلِ فَحَوَّلَ الْفَضْلُ وَجْهَهُ إِلَی الشِّقِّ الْآخَرِ يَنْظُرُ فَحَوَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ مِنْ الشِّقِّ الْآخَرِ عَلَی وَجْهِ الْفَضْلِ يَصْرِفُ وَجْهَهُ مِنْ الشِّقِّ الْآخَرِ يَنْظُرُ حَتَّی أَتَی بَطْنَ مُحَسِّرٍ فَحَرَّکَ قَلِيلًا ثُمَّ سَلَکَ الطَّرِيقَ الْوُسْطَی الَّتِي تَخْرُجُ عَلَی الْجَمْرَةِ الْکُبْرَی حَتَّی أَتَی الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الشَّجَرَةِ فَرَمَاهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا مِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ رَمَی مِنْ بَطْنِ الْوَادِي ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَی الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ بِيَدِهِ ثُمَّ أَعْطَی عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَکَهُ فِي هَدْيِهِ ثُمَّ أَمَرَ مِنْ کُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ فَطُبِخَتْ فَأَکَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا ثُمَّ رَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَاضَ إِلَی الْبَيْتِ فَصَلَّی بِمَکَّةَ الظُّهْرَ فَأَتَی بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَسْقُونَ عَلَی زَمْزَمَ فَقَالَ انْزِعُوا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَلَوْلَا أَنْ يَغْلِبَکُمْ النَّاسُ عَلَی سِقَايَتِکُمْ لَنَزَعْتُ مَعَکُمْ فَنَاوَلُوهُ دَلْوًا فَشَرِبَ مِنْهُ
ہم سے حاتم بن اسماعیل مدنی نے جعفر (الصادق ) بن محمد (الباقر (رح)) سے، انھوں نے اپنے والد سے ر وایت کی، کہا : ہم جابر بن عبداللہ کے ہاں آئے، انھوں نے سب کے متعلق پوچھنا شروع کیا، حتیٰ کہ مجھ پر آکر رک گئے، میں نے بتایا : میں محمد بن علی بن حسین ہوں، انھوں نے (ازراہ شفقت) اپنا ہاتھ بڑھا کر میرے سر پر رکھا، پھر میرا اوپر، پھر نیچے کا بٹن کھولا اور (انتہائی شفقت اور محبت سے) اپنی ہتھیلی میرے سینے کے درمیان رکھ دی، ان دنوں میں بالکل نوجوان تھا، فرمانے لگے : میرے بھتیجے تمہیں خوش آمدید ! تم جو چاہوپوچھ سکتے ہو، میں نے ان سے سوال کیا، وہ ان دنوں نابینا ہوچکے تھے۔ (اس وقت) نماز کا وقت ہوگیا تھا، اور موٹی بُنائی کا ایک کپڑا اوڑھنے والا لپیٹ کر (نماز کے لیے) کھڑے ہوگئے۔ وہ جب بھی اس (کے ایک پلو) کو (دوسری جانب) کندھے پر ڈالتے تو چھوٹا ہونے کی بناء پر اس کے دونوں پلوواپس آجاتے جبکہ ا ن کی (بڑی) چادر ان کے پہلو میں ایک کھونٹی پر لٹکی ہوئی تھی۔ انھوں نے ہمیں نماز پڑھائی، (نماز سے فارغ ہوکر) میں نے عرض کی : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے بارے میں بتائیے۔ انھوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور نو گرہ بنائی، اور کہنے لگے : بلاشبہ نو سال ر سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے توقف فرمایا، حج نہیں کیا، اس کے بعد دسویں سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں میں اعلان کروایا کہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حج کررہے ہیں۔ (یہ اعلان سنتے ہی) بہت زیادہ لوگ مدینہ میں آگئے۔ وہ سب اس بات کے خواہشمند تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء کریں۔ اور جو کچھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کریں اس پر عمل کریں۔ (پس) ہم سب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ ذوالحلیفہ پہنچ گئے، (وہاں) حضرت اسماء بن عمیس (رض) نے محمد بن ابی بکر کو جنم دیا، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف پیغام بھی بھیجا کہ (زچگی کی اس حالت میں اب) میں کیا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” غسل کرو، کپڑے کالنگوٹ کسو، اور حج کا احرام باندھ لو۔ ” پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ذوالحلیفہ کی) مسجد میں نماز ادا کی۔ اور اپنی اونٹنی پر سوار ہوگئے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لے کر بیداء کے مقام پر سیدھی کھڑی ہوئی۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے، تاحد نگاہ پیادے اور سوار ہی دیکھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بائیں، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے بھی یہی حال تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان (موجود ) تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قرآن نازل ہوتا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی اس کی (حقیقی) تفسیر جانتے تھے۔ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کرتے تھے ہم بھی اس پر عمل کرتے تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (اللہ کی) توحید کا تلبیہ پکارا ” لبيك اللهم لبيك .. لبيك لا شريك لک لبيك .. إن الحمد والنعمة لک والملک .. لا شريك لك ” ان لوگوں نے وہی تلبیہ پکارا۔ ” اور لوگوں نے وہی تلبیہ پکارا جو (بعض الفاظ کے اضافے کے ساتھ) وہ آج پکارتے ہیں۔ آپ نے ان کے تلبیہ میں کسی بات کو مسترد نہیں کیا۔ اور اپنا وہی تلبیہ (جو پکار رہے تھے) پکارتے رہے۔ حضرت جابر (رض) نے کہا : ہماری نیت حج کے علاوہ کوئی (اور) نہ تھی، (حج کے مہینوں میں ) عمرے کو ہم جانتے (تک) نہ تھے۔ حتیٰ کہ جب ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مکہ گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجر اسود کا استلام (ہاتھ یا ہونٹوں سے چھونا) کیا، پھر (طواف شروع کیا) ، تین چکروں میں چھوٹے قدم اٹھاتے، کندھوں کو حرکت دیتے ہوئے، تیز چلے، اور چار چکروں میں (آرام سے) چلے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام ابراہیم (علیہ السلام) کی طرف بڑھے اور یہ آیت تلاوت فرمائی (وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى) ” اور مقام ابراہیم (جہاں آپ کھڑے ہوئے تھے) کو نماز کی جگہ بناؤ “۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقام ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھا۔ میرے والد (محمد الباقر (رح)) کہا کرتے تھے۔ اور مجھے معلوم نہیں کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کسی اور (کے حوالے) سے یہ کہا ہو۔ کہ آپ دو رکعتوں میں (قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ) اور (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) پڑھا کرتے تھے۔ پھر آپ حجر اسود کے پاس تشریف لائے ، اس کا استلام کیا اور باب (صفا) سے صفا (پہاڑی) کی جانب نکلے۔ جب آپ (کوہ) صفا کے قریب پہنچے تو یہ آیت تلاوت فرمائی :(إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِاللَّـهِ ۖ) ” صفا اور مروہ اللہ کے شعائر (مقرر کردہ علامتوں) میں سے ہیں۔ ” میں (بھی سعی کا) وہیں سے آغاز کررہا ہوں جس ( کے ذکر) سے اللہ تعالیٰ نے آغاز فرمایا۔ ” اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا سے (سعی کا) آغاز فرمایا۔ اس پر چڑھتے حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیت اللہ کو دیکھ لیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبلہ رخ ہوئے، اللہ کی وحدانیت اور کبریائی بیان فرمائی۔ اور کہا :” اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے، ساری بادشاہت اسی کی ہے اور ساری تعریف اسی کے لئے ہے۔ اکیلے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اس نے اپنا وعدہ خوب پورا کیا، اپنے بندے کی نصرت فرمائی ، تنہا (اسی نے) ساری جماعتوں (فوجوں) کو شکست دی۔ ” ان (کلمات) کے مابین دعا فرمائی۔ آپ نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشادفرمائے تھے۔ پھر مروہ کی طرف اترے۔ حتیٰ کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قدم مبارک وادی کی ترائی میں پڑے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعی فرمائی، (تیز قدم چلے) جب وہ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قدم مباک مروہ کی) چڑھائی چڑھنے لگے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (معمول کی رفتار سے) چلنے لگے حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مروہ کی طرف پہنچ گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مروہ پر اسی طرح کیا جس طرح صفا پر کیا تھا۔ جب مروہ پر آخری چکر تھا تو فرمایا :” اگر پہلے میرے سامنے وہ بات ہوتی جو بعد میں آئی تو میں قربانی ساتھ نہ لاتا، اور اس (منسک) کو عمرے میں بدل دیتا، لہذا تم میں سے جس کے ہمرا ہ قربانی نہیں، وہ حلال ہوجائے اور اس (منسک) کو عمرہ قرار دے لے۔ ” (اتنے میں ) سراقہ بن مالک جعشم (رض) کھڑے ہوئے عرض کی : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! (حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا) ہمارے اسی سال کے لئے (خاص ) ہے یا ہمیشہ کے لئے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی (دونوں ہاتھوں کی) انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کیں، اور فرمایا :” عمرہ ، حج میں داخل ہوگیا۔ ” دو مرتبہ (ایسا کیا اور ساتھ ہی فرمایا ) : ” صرف اسی سال کے لئے نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔ ” حضرت علی (رض) یمن سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قربانی کی اونٹنیاں لے کرآئے، انھوں نے حضرت فاطمہ (رض) کو دیکھا کہ وہ ان لوگوں میں سے تھیں جو احرام سے فارغ ہوچکے تھے۔ ، رنگین کپڑے پہن لیے تھے اور سرمہ لگایا ہوا ہے۔ اسے ا نھوں (حضرت علی (رض)) نے ان کے لئے نادرست قرار دیا۔ انھوں نے جواب دیا : میرے والدگرامی (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) نے مجھے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔ (جابر (رض) نے ) کہا : حضرت علی (رض) عراق میں کہا کرتے تھے : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس، اس کام کی وجہ سے جو فاطمہ (رض) نے کیا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کے خلاف ابھارنے کے لئے گیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بات کے متعلق پوچھنے کے لئے جو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں کہی تھی، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ( یہ بھی) بتایا کہ میں نے ان کے اس کام (احرام کھولنے) پر اعتراض کیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :” فاطمہ (رض) نے سچ کہا ہے، اس نے بالکل سچ کہا ہے۔ اور تم نے جب حج کی نیت کی تھی تو کیا کہا تھا ؟ ” میں نے جواب دیا میں نے کہا تھا : اے اللہ ! میں بھی اسی (منسک) کے لئے تلبیہ پکارتاہوں۔ جس کے لئے تیرے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تلبیہ پکارا ہے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” میرے ساتھ قربانی ہے۔ (میں عمرے کے بعدحلال نہیں ہوسکتا اور تمہاری بھی نیت میری نیت جیسی ہے ، لہذا) تم بھی عمرے سے فارغ ہونے کے بعد احرام مت کھولنا۔ (حضرت جابر (رض) نے ) کہا : جانوروں کی مجموعی تعداد جو حضرت علی (رض) یمن سے لائے تھے اور جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ساتھ لے کر آئے تھے۔ ایک سو تھی۔ پھر (عمرے کے بعد) تمام لوگوں نے (جن کے پاس قربانیاں نہیں تھیں) احرام کھول لیا اور بال کتروالیے مگر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور وہ لوگ جن کے ہمراہ قربانیاں تھیں (انھوں نے احرام نہیں کھولا) ، جب ترویہ (آٹھ ذوالحجہ) کا دن آیا تو لوگ منیٰ کی طرف روانہ ہوئے، حج (کا احرام باندھ کر اس) کا تلبیہ پکارا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر سوار ہوگئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہاں (منیٰ میں ) ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں ادا فرمائیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ دیر ٹھہرے رہے حتیٰ کہ سورج طلو ع ہوگیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ بالوں سے بنا ہوا یک خیمہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے نمرہ میں لگا دیاجائے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چل پڑے، قریش کو اس بارے میں کوئی شک نہ تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشعر حرام کے پاس جا کر ٹھر جائیں گے۔ جیسا کہ قریش جاہلیت میں کیا کرتے تھے۔ (لیکن) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (وہاں سے آگے) گزر گئے یہاں تک کہ عرفات میں پہنچ گئے۔ وہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وادی نمرہ میں اپنے لیے خیمہ لگا ہواملا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں فروکش ہوگئے۔ جب سورج ڈھلا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (اپنی اونٹنی) قصواء کو لانے کا حکم دیا، اس پر آپ کے لئے پالان کس دیا گیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) و ادی (عرفہ) کے درمیان تشریف لے آئے، اور لوگوں کو خطبہ دیا : تمہارے خون اور اموال ایک دوسرے پر (ایسے) حرام ہیں جیسے آج کے دن کی حرمت اس مہینے اور اس شہر میں ہے اور زمانہ جاہلیت کی ہر چیز میرے دونوں پیروں کے نیچے رکھ دی گئی (یعنی ان چیزوں کا اعتبار نہ رہا) اور جاہلیت کے خون بےاعتبار ہوگئے اور پہلا خون جو میں اپنے خونوں میں سے معاف کرتا ہوں وہ ابن ربیعہ کا خون ہے کہ وہ بنی سعد میں دودھ پیتا تھا اور اس کو ہذیل نے قتل کر ڈالا (غرض میں اس کا بدلہ نہیں لیتا) اور اسی طرح زمانہ جاہلیت کا سود سب چھوڑ دیا گیا (یعنی اس وقت کا چڑھا سود کوئی نہ لے) اور پہلے جو سود ہم اپنے یہاں کے سود میں سے چھوڑتے ہیں (اور طلب نہیں کرتے) وہ عباس (رض) بن عبدالمطلب کا سود ہے اس لئے کہ وہ سب چھوڑ دیا گیا اور تم لوگ عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو اس لئے کہ ان کو تم نے اللہ تعالیٰ کی امان سے لیا ہے اور تم نے ان کے ستر کو اللہ تعالیٰ کے کلمہ (نکاح) سے حلال کیا ہے۔ اور تمہارا حق ان پر یہ ہے کہ تمہارے بچھونے پر کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں (یعنی تمہارے گھر میں) جس کا آنا تمہیں ناگوار ہو پھر اگر وہ ایسا کریں تو ان کو ایسا مارو کہ ان کو سخت چوٹ نہ لگے (یعنی ہڈی وغیرہ نہ ٹوٹے، کوئی عضو ضائع نہ ہو، حسن صورت میں فرق نہ آئے کہ تمہاری کھیتی اجڑ جائے) اور ان کا تم پر یہ حق ہے کہ ان کی روٹی اور ان کا کپڑا دستور کے موافق تمہارے ذمہ ہے اور میں تمہارے درمیان ایسی چیز چھوڑے جاتا ہوں کہ اگر تم اسے مضبوط پکڑے رہو تو کبھی گمراہ نہ ہو گے (وہ ہے) اللہ تعالیٰ کی کتاب۔ اور تم سے (قیامت میں) میرے بارے میں سوال ہوگا تو پھر تم کیا کہو گے ؟ ان سب نے عرض کیا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچایا اور رسالت کا حق ادا کیا اور امت کی خیرخواہی کی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی انگشت شہادت (شہادت کی انگلی) آسمان کی طرف اٹھاتے تھے اور لوگوں کی طرف جھکاتے تھے اور فرماتے تھے کہ اے اللہ ! گواہ رہنا، اے اللہ ! گواہ رہنا، اے اللہ ! گواہ رہنا۔ تین بار (یہی فرمایا اور یونہی اشارہ کیا) پھر اذان اور تکبیر ہوئی تو ظہر کی نماز پڑھائی اور پھر اقامت کہی اور عصر پڑھائی اور ان دونوں کے درمیان میں کچھ نہیں پڑھا (یعنی سنت و نفل وغیرہ) پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار کر موقف میں آئے اونٹنی کا پیٹ پتھروں کی طرف کردیا اور پگڈنڈی کو اپنے آگے کرلیا اور قبلہ کی طرف منہ کیا اور غروب آفتاب تک وہیں ٹھہرے رہے۔ زردی تھوڑی تھوڑی جاتی رہی اور سورج کی ٹکیا ڈوب گئی تب (سوار ہوئے) سیدنا اسامہ (رض) کو پیچھے بٹھا لیا اور واپس (مزدلفہ کی طرف) لوٹے اور قصواء کی مہار اس قدر کھینچی ہوئی تھی کہ اس کا سر کجاوہ کے (اگلے حصے) مورک سے لگ گیا تھا (مورک وہ جگہ ہے جہاں سوار بعض وقت تھک کر اپنا پیر جو لٹکا ہوا ہوتا ہے اس جگہ رکھتا ہے) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدھے ہاتھ سے اشارہ کرتے تھے کہ اے لوگو ! آہستہ آہستہ آرام سے چلو اور جب کسی ریت کی ڈھیری پر آ جاتے (جہاں بھیڑ کم پاتے) تو ذرا مہار ڈھیلی کردیتے یہاں تک کہ اونٹنی چڑھ جاتی (آخر مزدلفہ پہنچ گئے اور وہاں مغرب اور عشاء ایک اذان اور دو تکبیروں سے پھڑیں اور ان دونوں فرضوں کے بیچ میں نفل کچھ نہیں پڑھے (یعنی سنت وغیرہ نہیں پڑھی) پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لیٹ رہے۔ (سبحان اللہ کیسے کیسے خادم ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کہ دن رات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سونے بیٹھنے، اٹھنے جاگنے، کھانے پینے پر نظر ہے اور ہر فعل مبارک کی یادداشت و حفاظت ہے اللہ تعالیٰ ان پر رحمت کرے) یہاں تک کہ صبح ہوئی جب فجر ظاہر ہوگئی تو اذان اور تکبیر کے ساتھ نماز فجر پڑھی پھر قصواء اونٹنی پر سوار ہوئے یہاں تک کہ مشعر الحرام میں آئے اور وہاں قبلہ کی طرف منہ کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اللہ اکبر کہا اور لا الٰہ الا اللہ کہا اور اس کی توحید پکاری اور وہاں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ بخوبی روشنی ہوگئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں سے طلوع آفتاب سے قبل لوٹے اور سیدنا فضل بن عباس (رض) کو اپنے پیچھے بٹھا لیا اور فضل (رض) ایک نوجوان اچھے بالوں والا گورا چٹا خوبصورت جوان تھا۔ پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلے تو عورتوں کا ایک ایسا گروہ چلا جاتا تھا کہ ایک اونٹ پر ایک عورت سوار تھی اور سب چلی جاتی تھیں اور سیدنا فضل صان کی طرف دیکھنے لگے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فضل کے چہرے پر ہاتھ رکھ دیا (اور زبان سے کچھ نہ فرمایا۔ سبحان اللہ یہ اخلاق کی بات تھی اور نہی عن المنکر کس خوبی سے ادا کیا) اور فضل (رض) نے اپنا منہ دوسری طرف پھیرلیا اور دیکھنے لگے (یہ ان کے کمال اطمینان کی وجہ تھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق پر) تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر اپنا ہاتھ ادھر پھیر کر ان کے منہ پر رکھ دیا تو فضل دوسری طرف منہ پھیر کر پھر دیکھنے لگے یہاں تک کہ بطن محسر میں پہنچے تب اونٹنی کو ذرا تیز چلایا اور بیچ کی راہ لی جو جمرہ کبریٰ پر جا نکلتی ہے، یہاں تک کہ اس جمرہ کے پاس آئے جو درخت کے پاس ہے (اور اسی کو جمرہ عقبہ کہتے ہیں) اور سات کنکریاں اس کو ماریں۔ ہر کنکری پر اللہ اکبر کہتے، ایسی کنکریاں جو چٹکی سے ماری جاتی ہیں (اور دانہ باقلا کے برابر ہوں) اور وادی کے بیچ میں کھڑے ہو کر ماریں (کہ منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ داہنی طرف اور مکہ بائیں طرف رہا) پھر نحر کی جگہ آئے اور تریسٹھ اونٹ اپنے دست مبارک سے نحر (یعنی قربان) کئے، باقی سیدنا علی (رض) کو دئیے کہ انہوں نے نحر کئے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اپنی قربانی میں شریک کیا اور پھر ہر اونٹ سے گوشت ایک ٹکڑا لینے کا حکم فرمایا۔ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے مطابق لے کر) ایک ہانڈی میں ڈالا اور پکایا گیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور سیدنا علی (رض) دونوں نے اس میں سے گوشت کھایا اور اس کا شوربا پیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے اور بیت اللہ کی طرف آئے اور طواف افاضہ کیا اور ظہر مکہ میں پڑھی۔ پھر بنی عبدالمطلب کے پاس آئے کہ وہ لوگ زمزم پر پانی پلا رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پانی بھرو اے عبدالمطلب کی اولاد ! اگر مجھے یہ خیال نہ ہوتا کہ لوگ بھیڑ کر کے تمہیں پانی نہ بھرنے دیں گے تو میں بھی تمہارا شریک ہو کر پانی بھرتا (یعنی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھرتے تو سنت ہوجاتا تو پھر ساری امت بھرنے لگتی اور ان کی سقایت جاتی رہتی) پھر ان لوگوں نے ایک ڈول آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے پیا۔
Ja’far b Muhammad reported on the authority of his father: We went to Jabir bin’Abdullah (RA) and he began inquiring about the people (who had gone to see him) till it was my turn. I said: I am Muhammad bin ‘Ali bin Husain. He placed his hand upon my head and opened my upper button and then the lower one and then placed his palm on my chest (in order to bless me), and I was, during those days, a young boy, and he said: You are welcome, my nephew. Ask whatever you want to ask. And I asked him but as he was blind (he could not respond to me immediately), and the time for prayer came. He stood up covering himself in his mantle. And whenever he placed its ends upon his shoulders they slipped down on account of being short (in size). Another mantle was, however, lying on the clothes rack near by. And he led us in the prayer. I said to him: Tell me about the Hajj of Allah’s Messenger (May peace be upon him). And he pointed with his hand nine, and then stated: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) stayed in (Madinah) for nine years but did not perform Hajj, then he made a public announcement in the tenth year to the effect that Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was about to perform the Hajj. A large number of persons came to Madinah and all of them were anxious to follow the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) and do according to his doing. We set out with him till we reached Dhu’l-Hulaifa. Asma’ daughter of Umais gave birth to Muhammad bin Abu Bakr. She sent message to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) asking him: What should I do? He (the Holy Prophet) said: Take a bath, bandage your private parts and put on Ihram. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) then prayed in the mosque and then mounted al-Qaswa (his she-camel) and it stood erect with him on its back at al-Baida’. And I saw as far as I could see in front of me but riders and pedestrians, and also on my right and on my left and behind me like this. And the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was prominent among us and the (revelation) of the Holy Qur’an was descending upon him. And it is he who knows (its true) significance. And whatever he did, we also did that. He pronounced the Oneness of Allah (saying): “Labbaik, O Allah, Labbaik, Labbaik. Thou hast no partner, praise and grace is Thine and the Sovereignty too; Thou hast no partner.”
And the people also pronounced this Talbiya which they pronounce (today). The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) did not reject anything out of it. But the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) adhered to his own Talbiya. Jabir (RA) said: We did not have any other intention but that of Hajj only, being unaware of the ‘Umrah (at that season), but when we came with him to the House, he touched the pillar and (made seven circuits) running three of them and walking four. And then going to the Station of Ibrahim, he recited: “And adopt the Station of Ibrahim as a place of prayer.” And this Station was between him and the House. My father said (and I do not know whether he had made a mention of it but that was from Allah’s Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) [May peace be upon him] that he recited in two rak’ahs: “say: He is Allah One,” and say: “Say: O unbelievers.” He then returned to the pillar (Hajar Aswad) and kissed it. He then went out of the gate to al-Safa’ and as he reached near it he recited: “Al-Safa’ and al-Marwah are among the signs appointed by Allah,” (adding:) I begin with what Allah (has commanded me) to begin. He first mounted al-Safa’ till he saw the House, and facing Qibla he declared the Oneness of Allah and glorified Him, and said: “There is no god but Allah, One, there is no partner with Him. His is the Sovereignty. To Him praise is due. And He is Powerful over everything. There is no god but Allah alone, Who fulfilled His promise, helped His servant and routed the confederates alone.” He then made supplication in the course of that saying such words three times. He then descended and walked towards al-Marwah, and when his feet came down in the bottom of the valley, he ran, and when he began to ascend he walked till he reached al-Marwah. There he did as he had done at al-Safa’. And when it was his last running at al-Marwah he said: If I had known beforehand what I have come to know afterwards, I would not have brought sacrificial animals and would have performed an ‘Umrah. So, he who among you has not the sacrificial animals with him should put off Ihram and treat it as an ‘Umrah. Suraqa bin Malik bin Ju’sham got up and said: Messenger of Allah, does it apply to the present year, or does it apply forever? Thereupon the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) intertwined the fingers (of one hand) into another and said twice: The ‘Umrah has become incorporated in the Hajj (adding): “No, but forever and ever.” ‘All came from the Yemen with the sacrificial animals for the Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) and found Fatimah (Allah be pleased with her) to be one among those who had put off Ihram and had put on dyed clothes and had applied antimony. He (Hadrat’Ali) showed disapproval to it, whereupon she said: My father has commanded me to do this. He (the narrator) said that ‘Ali used to say in Iraq: I went to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) showing annoyance at Fatimah for what she had done, and asked the (verdict) of Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) regarding what she had narrated from him, and told him that I was angry with her, whereupon he said: She has told the truth, she has told the truth. (The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) then asked ‘Ali): What did you say when you undertook to go for Hajj? I (‘Ali) said: O Allah, I am putting on Ihram for the same purpose as Thy Messenger has put it on.
He said: I have with me sacrificial animals, so do not put off the Ihram. He (Jabir) said: The total number of those sacrificial animals brought by ‘Ali from the Yemen and of those brought by the Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was one hundred. Then all the people except the Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and those who had with them sacrificial animals, put off Ihram, and got their hair clipped; when it was the day of Tarwiya (8th of Dhu’l-Hijja) they went to Mina and put on the Ihram for Hajj and the Messenger of Ailah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) rode and led the noon, afternoon, sunset ‘Isha’ and dawn prayers. He then waited a little till the sun rose, and commanded that a tent of hair should be pitched at Namira. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) then set out and the Quraish did not doubt that he would halt at al-Mash’ar al-Haram (the sacred site) as the Quraish used to do in the pre-Islamic period. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) , however, passed on till he came to ‘Arafa and he found that the tent had been pitched for him at Namira. There he got down till the sun had passed the meridian; he commanded that al-Qaswa should be brought and saddled for him. Then he came to the bottom of the valley, and addressed the people saying: Verily your blood, your property are as sacred and inviolable as the sacredness of this day of yours, in this month of yours, in this town of yours. Behold! Everything pertaining to the Days of Ignorance is under my feet completely abolished. Abolished are also the blood-revenges of the Days of Ignorance.
The first claim of ours on blood-revenge which I abolish is that of the son of Rabi’a bin al-Harith, who was nursed among the tribe of Sa’d and killed by Hudhail. And the usury of she pre-Islamic period is abolished, and the first of our usury I abolish is that of ‘Abbas bin ‘Abdul Muttalib, for it is all abolished. Fear Allah concerning women! Verily you have taken them on the security of Allah, and intercourse with them has been made lawful unto you by words of Allah. You too have right over them, and that they should not allow anyone to sit on your bed whom you do not like. But if they do that, you can chastise them but not severely. Their rights upon you are that you should provide them with food and clothing in a fitting manner. I have left among you the Book of Allah, and if you hold fast to it, you would never go astray. And you would be asked about me (on the Day of Resurrection), (now tell me) what would you say? They (the audience) said: We will bear witness that you have conveyed (the message), discharged (the ministry of Prophethood) and given wise (sincere) counsel. He (the narrator) said: He (the Holy Prophet) then raised his forefinger towards the sky and pointing it at the people (said): “O Allah, be witness. O Allah, be witness,” saying it thrice. ( Bilal (RA) then) pronounced Adhan and later on Iqama and he (the Holy Prophet) led the noon prayer. He ( Bilal (RA) ) then uttered Iqama and he (the Holy Prophet) led the afternoon prayer and he observed no other prayer in between the two.
The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) then mounted his camel and came to the place of stay, making his she-camel al-Qaswa, turn towards the side where there we are rocks, having the path taken by those who went on foot in front of him, and faced the Qibla. He kept standing there till the sun set, and the yellow light had somewhat gone, and the disc of the sun had disappeared. He made Usama sit behind him, and he pulled the nosestring of Qaswa so forcefully that its head touched the saddle (in order to keep her under perfect control), and he pointed out to the people with his right hand to be moderate (in speed), and whenever he happened to pass over an elevated tract of sand, he slightly loosened it (the nose-string of his camel) till she climbed up and this is how he reached al-Muzdalifa. There he led the evening and ‘Isha prayers with one Adhan and two Iqamas and did not glorify (Allah) in between them (i. e. he did not observe supererogatory rak’ahs between Maghrib and ‘Isha’ prayers). The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) then lay down till dawn and offered the dawn prayer with an Adhan and Iqama when the morning light was clear. He again mounted al-Qaswa, and when he came to al-Mash’ar al-Haram, he faced towards Qibla, supplicated Him, Glorified Him, and pronounced His Uniqueness (La ilaha illa Allah) and Oneness, and kept standing till the daylight was very clear.
He then went quickly before the sun rose, and seated behind him was al-Fadl bin ‘Abbas and he was a man having beautiful hair and fair complexion and handsome face. As the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) was moving on, there was also going a group of women (side by side with them). Al-Fadl began to look at them. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) placed his hand on the face of Fadl who then turned his face to the other side, and began to see, and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) turned his hand to the other side and placed it on the face of al-Fadl. He again turned his face to the other side till he came to the bottom of Muhassir. He urged her (al-Qaswa) a little, and, following the middle road, which comes out at the greatest jamra, he came to the jamra which is near the tree. At this he threw seven small pebbles, saying Allah-o-Akbar while throwing every one of them in a manner in which the small pebbles are thrown (with the help of fingers) and this he did in the bottom of the valley. He then went to the place of sacrifice, and sacrificed sixty-three (camels) with his own hand. Then he gave the remaining number to ‘Ali who sacrificed them, and he shared him in his sacrifice. He then commanded that a piece of flesh from each animal sacrificed should be put in a pot, and when it was cooked, both of them (the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and Hadrat ‘Ali) took some meat out of it and drank its soup. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (May peace be upon him) again rode and came to the House, and offered the Zuhr prayer at Makkah. He came to the tribe of Abdul Muttalib, who were supplying water at Zamzam, and said: Draw water. O Bani ‘Abdul Muttalib; were it not that people would usurp this right of supplying water from you, I would have drawn it along with you. So they handed him a basket and he drank from it.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1356 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لِمَرْوَانَ أَحْلَلْتَ بَيْعَ الرِّبَا فَقَالَ مَرْوَانُ مَا فَعَلْتُ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَحْلَلْتَ بَيْعَ الصِّکَاکِ وَقَدْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الطَّعَامِ حَتَّی يُسْتَوْفَی قَالَ فَخَطَبَ مَرْوَانُ النَّاسَ فَنَهَی عَنْ بَيْعِهَا قَالَ سُلَيْمَانُ فَنَظَرْتُ إِلَی حَرَسٍ يَأْخُذُونَهَا مِنْ أَيْدِي النَّاسِ
عبداللہ بن حارث مخزومی نے ہمیں خبر دی، کہا : ہمیں ضحاک بن عثمان نے بکیر بن عبداللہ بن اشج سے حدیث بیان کی، انہوں نے سلیمان بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی کہ انہوں نے مروان سے کہا : تم نے سودی تجارت حلال کردی ہے ؟ مروان نے جواب دیا : میں نے ایسا کیا کیا ہے ؟ ابوہریرہ (رض) نے کہا : تم نے ادائیگی کی دستاویزات (چیکوں) کی بیع حلال قرار دی ہے حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکمل قبضہ کرنے سے پہلے غلے کو بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ کہا : اس پر مروان نے لوگوں کو خطبہ دیا اور ان (چیکوں) کی بیع سے منع کردیا۔
Abu Hurairah (RA) (Allah be please with him) is reported to have said to Marwan: Have you made lawful the transactions involving interest? Thereupon Marwan said: I have not done that. Thereupon Abu Hurairah (RA) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: You have made lawful the transactions with the help of documents only, whereas Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) forbade the transaction of foodgrains until full possession is taken of them. Marwan then addressed the people and forbade them to enter into such transactions (as are done with the help of documents). Sulaiman said: I saw the sentinels snatching (these documents) from the people.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1554 حدیث متواتر حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کُرَيْبٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا أُنْزِلَتْ الْآيَاتُ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي الرِّبَا قَالَتْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْمَسْجِدِ فَحَرَّمَ التِّجَارَةَ فِي الْخَمْرِ
) اعمش نے (ابوضحیٰ ) مسلم سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی، انہوں نے کہا : جب سود کے بارے میں سورة بقرہ کی آکری آیات نازل کی گئیں، کہا : تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد کی طرف تشریف لے گئے اور آپ نے شراب کی تجارت کو بھی حرام قرار دیا
‘A’isha (Allah be pleased with her) reported: When the concluding verses of Sura Baqarah pertaining to Riba were revealed, Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) went out to the mosque and he forbade the trade in wine.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1566 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ أَنَّهُ قَالَ أَقْبَلْتُ أَقُولُ مَنْ يَصْطَرِفُ الدَّرَاهِمَ فَقَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَرِنَا ذَهَبَکَ ثُمَّ ائْتِنَا إِذَا جَائَ خَادِمُنَا نُعْطِکَ وَرِقَکَ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ کَلَّا وَاللَّهِ لَتُعْطِيَنَّهُ وَرِقَهُ أَوْ لَتَرُدَّنَّ إِلَيْهِ ذَهَبَهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْوَرِقُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ
لیث نے ہمیں ابن شہاب سے خبر دی اور انہوں نے مالک بن اوس بن حدثان سے روایت کی کہ انہوں نے کہا : میں (لوگوں کے سامنے) یہ کہتا ہوا آیا : (سونے کے عوض) درہموں کا تبادلہ کون کرے گا ؟ تو حجرت طلحہ بن عبیداللہ (رض) نے کہا ۔۔ اور وہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس تھے ۔۔ ہمیں اپنا سونا دکھاؤ، پھر (ذرا ٹھہر کے) ہمارے پاس آنا، جب ہمارا خادم آئے گا تو ہم تمہیں تمہاری چاندی (کے درہم) دے دیں گے۔ اس پر عمر بن خطاب (رض) نے کہا : ہرگز نہیں، اللہ کی قسم ! تم انہیں چاندی دو یا ان کا سونا انہیں واپس کرو کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے : ” سونے کے عوض چاندی (کی بیع) سود ہے، الا یہ کہ ہاتھوں ہاتھ (دست بدست) ہو اور گندم کے عوض گندم سود ہے، الا یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو اور جو کے عوض جو سود ہے، الا یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو اور کھجور کے عوض کھجور سود ہے، الا یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔ “
Malik bin Aus bin al-Hadathan reported: I came saying who was prepared toexchange dirhams (for my gold), whereupon Talha bin Ubaidullah (RA) (as he was sitting with ‘Umar bin Khattib) said: Show us your gold and then come to us (at a later time). When our servant would come we would give you your silver (dirhams due to you). Thereupon ‘Umar bin al-Khattib (RA) said: Not at all. By Allah, either give him his silver (coins). or return his gold to him, for Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: Exchange of silver for gold (has an element of) interest in it. except when (it is exchanged) on the spot;and wheat for wheat is an interest unless both are handed over on the spot: barley for barley is interest unless both are handed over on the spot; dates for dates is interest unless both are handed over on the Spot.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1568 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ کُنْتُ بِالشَّامِ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ فَجَائَ أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ قَالُوا أَبُو الْأَشْعَثِ أَبُو الْأَشْعَثِ فَجَلَسَ فَقُلْتُ لَهُ حَدِّثْ أَخَانَا حَدِيثَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ نَعَمْ غَزَوْنَا غَزَاةً وَعَلَی النَّاسِ مُعَاوِيَةُ فَغَنِمْنَا غَنَائِمَ کَثِيرَةً فَکَانَ فِيمَا غَنِمْنَا آنِيَةٌ مِنْ فِضَّةٍ فَأَمَرَ مُعَاوِيَةُ رَجُلًا أَنْ يَبِيعَهَا فِي أَعْطِيَاتِ النَّاسِ فَتَسَارَعَ النَّاسُ فِي ذَلِکَ فَبَلَغَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ فَقَامَ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ وَالْبُرِّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحِ بِالْمِلْحِ إِلَّا سَوَائً بِسَوَائٍ عَيْنًا بِعَيْنٍ فَمَنْ زَادَ أَوْ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَی فَرَدَّ النَّاسُ مَا أَخَذُوا فَبَلَغَ ذَلِکَ مُعَاوِيَةَ فَقَامَ خَطِيبًا فَقَالَ أَلَا مَا بَالُ رِجَالٍ يَتَحَدَّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَادِيثَ قَدْ کُنَّا نَشْهَدُهُ وَنَصْحَبُهُ فَلَمْ نَسْمَعْهَا مِنْهُ فَقَامَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ فَأَعَادَ الْقِصَّةَ ثُمَّ قَالَ لَنُحَدِّثَنَّ بِمَا سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْ کَرِهَ مُعَاوِيَةُ أَوْ قَالَ وَإِنْ رَغِمَ مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَصْحَبَهُ فِي جُنْدِهِ لَيْلَةً سَوْدَائَ قَالَ حَمَّادٌ هَذَا أَوْ نَحْوَهُ
حماد بن زید نے ہمیں ایوب سے حدیث بیان کی اور انہوں نے ابوقلابہ سے روایت کی، انہوں نے کہا : میں شام میں ایک مجلس میں تھا جس میں مسلم بن یسار بھی تھے، اتنے میں ابواشعث آئے تو لوگوں نے کہا : ابواشعث، (آگئے) میں نے کہا : (اچھا) ابو اشعث ! وہ بیٹھ گئے تو میں نے ان سے کہا : ہمارے بھائی ! ہمیں حضرت عبادہ بن صامت (رض) کی حدیث بیان کیجیے۔ انہوں نے کہا : ہاں، ہم نے ایک غزوہ لڑا اور لوگوں کے امیر حضرت معاویہ (رض) نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ انہیں لوگوں کو ملنے والے عطیات (کے بدلے) میں فروخت کر دے۔ (جب عطیات ملیں گے تو قیمت اس وقت دراہم کی صورت میں لے لی جائے گی) لوگوں نے ان (کو خریدنے) میں جلدی کی۔ یہ بات حضرت عبادہ بن صامت (رض) کو پہنچی تو وہ کھڑے ہوئے اور کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ سونے کے عوض سونے کی، چاندی کے عوض چاندی کی، گندم کے عوض گندم کی، جو کے عوض جو کی، کھجور کے عوض کھجور کی اور نمک کے عوض نمک کی بیع سے منع فرما رہے تھے، الا یہ کہ برابر برابر، نقد بنقد ہو۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو اس نے سود کا لین دین کیا۔ (یہ سن کر) لوگوں نے جو لیا تھا واپس کردیا۔ حضرت معاویہ (رض) کو یہ بات پہنچی تو وہ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور کہا : سنو ! لوگوں کا حال کیا ہے ! وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے احادیث بیان کرتے ہیں، ہم بھی آپ کے پاس حاضر ہوتے اور آپ کے ساتھ رہتے تھے لیکن ہم نے آپ سے وہ (احادیث) نہیں سنیں۔ اس پر حضرت عبادہ بن صامت (رض) کھڑے ہوگئے، (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہوا) سارا واقعہ دہرایا اور کہا : ہم وہ احادیث ضرور بیان کریں گے جو ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنیں، خواہ معاویہ (رض) ناپسند کریں ۔۔ یا کہا : خواہ ان کی ناک خاک آلود ہو ۔۔ مجھے پروا نہیں کہ میں ان کے لشکر میں ان کے ساتھ ایک سیاہ رات بھی نہ رہوں۔
Abil Qiliba reported: I was in Syria (having) a circle (of friends). in which was Muslim bin Yasir. There came Abu’l-Ash’ath. He (the narrator) said that they (the friends) called him: Abu’l-Ash’ath, Abu’l-Ash’ath, and he sat down. I said to him: Narrate to our brother the hadith of Ubadah bin Samit. He said: Yes. We went out on an expedition, Mu’awiyah being the leader of the people, and we gained a lot of spoils of war. And there was one silver utensil in what we took as spoils. Mu’awiyah ordered a person to sell it for payment to the people (soldiers). The people made haste in getting that. The news of (this state of affairs) reached ‘Ubadah bin Samit, and he stood up and said: I heard Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) forbidding the sale of gold by gold, and silver by silver, and wheat by wheat, and barley by barley, and dates by dates, and salt by salt, except like for like and equal for equal. So he who made an addition or who accepted an addition (committed the sin of taking) interest. So the people returned what they had got. This reached Mu’awiyah. and he stood up to deliver an address. He said: What is the matter with people that they narrate from the Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) such tradition which we did not hear though we saw him (the Holy Prophet) and lived in his company? Thereupon, Ubida bin Samit stood up and repeated that narration, and then said: We will definitely narrate what we heard from Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) though it may be unpleasant to Mu’awiyah (or he said: Even if it is against his will). I do not mind if I do not remain in his troop in the dark night. Hammad said this or something like this.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1571 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَکِّلِ النَّاجِيُّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ يَدًا بِيَدٍ فَمَنْ زَادَ أَوْ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَی الْآخِذُ وَالْمُعْطِي فِيهِ سَوَائٌ
) اسماعیل بن مسلم عبدی نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا : ہمیں ابومتوکل ناجی نے حضرت ابوسعید خدری (رض) سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” سونے کے عوض سونا، چاندی کے عوض چاندی، گندم کے عوض گندم، جو کے عوض جو، کھجور کے عوض کھجور اور نمک کے عوض نمک (کی بیع) مثل بمثل (ایک جیسی) ہاتھوں ہاتھ ہو۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود کا لین دین کیا، اس میں لینے والا اور دینے والا برابر ہیں۔ “
Abu Sa’id al-Khudri (RA) reported Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as saying: Gold is to be paid for by gold, silver by silver, wheat by wheat, barley by barley, dates by dates, salt by salt, like by like,
payment being made hand to hand. He who made an addition to it, or asked for an addition, in fact dealt in usury. The receiver and the giver are equally guilty.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1573 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَوَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ يَدًا بِيَدٍ فَمَنْ زَادَ أَوْ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَی إِلَّا مَا اخْتَلَفَتْ أَلْوَانُهُ
) فضیل کے بیٹے (محمد) نے ہمیں اپنے والد سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوزرعہ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی، انہوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” کھجور کے عوض کھجور، گندم کے عوض گندم، جو کے عوض جو اور نمک کے عوض نمک (کی بیع) مثل بمثل (ایک جیسی) دست بدست ہو۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود کا (لین دین) کیا، الا یہ کہ ان کی اجناس الگ الگ ہوں۔ “
Abu Hurairah (RA) reported Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as saying: Dates are to be paid for by dates, wheat by wheat, barley by barley, salt by salt, like for like, payment being made on the spot. He who made an addition or demanded an addition, in fact, dealt in usury except in case where their classes differ.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1575 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ وَوَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ فَمَنْ زَادَ أَوْ اسْتَزَادَ فَهُوَ رِبًا
ابن ابی نعیم نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی، انہوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” سونے کے عوض سونے کی بیع ہم وزن اور مثل بمثل (ایک جیسی) ہے اور چاندی کے عوض چاندی ہم وزن اور مثل بمثل ہے۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو وہ سود ہے۔ “
Abu Hurairah (RA) reported Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as saying: Gold is to be paid for by gold with equal weight, like for like, and silver is to be paid for by silver with equal weight, like for like. He who made an addition to it or demanded an addition dealt in usury.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1578 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ بَاعَ شَرِيکٌ لِي وَرِقًا بِنَسِيئَةٍ إِلَی الْمَوْسِمِ أَوْ إِلَی الْحَجِّ فَجَائَ إِلَيَّ فَأَخْبَرَنِي فَقُلْتُ هَذَا أَمْرٌ لَا يَصْلُحُ قَالَ قَدْ بِعْتُهُ فِي السُّوقِ فَلَمْ يُنْکِرْ ذَلِکَ عَلَيَّ أَحَدٌ فَأَتَيْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ نَبِيعُ هَذَا الْبَيْعَ فَقَالَ مَا کَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَا بَأْسَ بِهِ وَمَا کَانَ نَسِيئَةً فَهُوَ رِبًا وَائْتِ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ تِجَارَةً مِنِّي فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ
عمرو (بن دینار) نے ابومنہال سے روایت کی، انہوں نے کہا : میرے ایک شریک نے موسم (حج کے موسم) تک یا حج تک چاندی ادھار فروخت کی، وہ میرے پاس آیا اور مجھے بتایا تو میں نے کہا : یہ معاملہ درست نہیں۔ اس نے کہا : میں نے وہ بازار میں فروخت کی ہے اور اسے کسی نے میرے سامنے ناقابل قبول قرار نہیں دیا۔ اس پر میں حضرت براء بن عازب (رض) کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لائے اور ہم یہ بیع کیا کرتے تھے تو آپ نے فرمایا : ” جو دست بدست ہے اس میں کوئی حرج نہیں اور جو ادھار ہے وہ سود ہے۔ ” زید بن ارقم (رض) کے پاس جاؤ اور ان کا کاروبار مجھ سے وسیع ہے، چناچہ میں ان کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے بھی اسی کے مانند کہا۔
Abu Minhal reported: My partner sold silver to be paid in the (Hajj) season or (in the days of) Hajj. He (my partner) came to me and informed me, and I said to him: Such transaction is not desirable. He said: I sold it in the market (on loan) but nobody objected to this. I went to al-Bara’ bin ‘Azib (RA) and asked him, and he said: Allah’s Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) came to Madinah and we made such transaction, whereupon he said: In case the payment is made on the spot, there is no harm in it, and in case (it is ‘sold) on loan, it is usury. You better go to Zaid bin Arqam, for he is a greater trader than I; so I went to him and asked him, and he said like it.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1590 حدیث مرفوع
اسحاق بن منصور نے کہا : ہمیں یحییٰ بن صالح وحاظی سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں معاویہ بن سلام نے حدیث سنائی۔ نیز محمد بن سہیل تمیمی اور عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی نے ۔۔ الفاظ دونوں کے یہی ہیں ۔۔ دونوں نے مجھے یحییٰ بن حسان سے حدیث بیان کی، کہا : ہمیں معاویہ بن سلام نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا : مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے خبر دی، انہوں نے کہا : میں نے عقبہ بن عبدالغافر سے سنا، وہ کہہ رہے تھے : میں نے حضرت ابوسعید (رض) سے سنا وہ کہہ رہے تھے : حضرت بلال (رض) برنی کھجور لے کر آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا : ” یہ کہاں سے لائے ہو ؟ ” تو حضرت بلال (رض) نے کہا : ہمارے پاس ردی کھجور تھی، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کھانے کے لیے اسے دو صاع کے عوض (اِس کے) ایک صاع سے بیچ دیا۔ تو اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مجھے افسوس ہوا ! تو یہ عین سود ہے، ایسا نہ کرو بلکہ جب تم کھجور خریدنا چاہو تو اسے (ردی کھجور کو) دوسری (نقدی وغیرہ کے عوض کی گئی) بیع کے ذریعے سے بیچ دو ، پھر اس (کی قیمت) سے (دوسری قسم) خرید لو۔ “
Abd Sa’id reported: Bilal (RA) came with fine quality of dates. Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said to him: From where (you have brought them)? Bilal (RA) said: We had inferior quality of dates and I exchanged two sa’s (of inferior quality) with one sa (of fine quality) as food for Allah’s Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) , whereupon Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: Woe! it is in fact usury; therefore, don’t do that. But when you intend to buy dates (of superior quality), sell (the inferior quality) in a separate bargain and then buy (the superior quality). And in the hadith transmitted by Ibn Sahl there is no mention of” whereupon”
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1591 حدیث مرفوع
و حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي قَزَعَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ فَقَالَ مَا هَذَا التَّمْرُ مِنْ تَمْرِنَا فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِعْنَا تَمْرَنَا صَاعَيْنِ بِصَاعٍ مِنْ هَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ هَذَا الرِّبَا فَرُدُّوهُ ثُمَّ بِيعُوا تَمْرَنَا وَاشْتَرُوا لَنَا مِنْ هَذَا
ابونضرہ نے حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت کی، انہوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجور لائی گئی تو آپ نے فرمایا : ” یہ کھجور ہماری کھجور میں سے نہیں۔ ” اس پر ایک آدمی نے کہا : اللہ کے رسول ! ہم نے اپنی کھجور کے دو صاع اس کھجور کے ایک صاع کے عوض بیچے ہیں۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ سود ہے، اسے واپس کرو، پھر ہماری کھجور (نقدی کے عوض) فروخت کرو اور (اس کی قیمت سے) ہمارے لیے یہ کھجور خریدو۔ “
Abu Sa’id (RA) reported: Dates were brought to Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) , and he said: These dates are not like our dates, whereupon a man said: We sold two sa’s of our dates (in order to get) one sa’, of these (fine dates), whereupon Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: That is interest; so return (these dates of fine quality), and get your (inferior dates) ; then sell our dates (for money) and buy for us (with the help of money) such (fine dates).
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1593 حدیث مرفوع مکررات
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّرْفِ فَقَالَ أَيَدًا بِيَدٍ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَلَا بَأْسَ بِهِ فَأَخْبَرْتُ أَبَا سَعِيدٍ فَقُلْتُ إِنِّي سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّرْفِ فَقَالَ أَيَدًا بِيَدٍ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَلَا بَأْسَ بِهِ قَالَ أَوَ قَالَ ذَلِکَ إِنَّا سَنَکْتُبُ إِلَيْهِ فَلَا يُفْتِيکُمُوهُ قَالَ فَوَاللَّهِ لَقَدْ جَائَ بَعْضُ فِتْيَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ فَأَنْکَرَهُ فَقَالَ کَأَنَّ هَذَا لَيْسَ مِنْ تَمْرِ أَرْضِنَا قَالَ کَانَ فِي تَمْرِ أَرْضِنَا أَوْ فِي تَمْرِنَا الْعَامَ بَعْضُ الشَّيْئِ فَأَخَذْتُ هَذَا وَزِدْتُ بَعْضَ الزِّيَادَةِ فَقَالَ أَضْعَفْتَ أَرْبَيْتَ لَا تَقْرَبَنَّ هَذَا إِذَا رَابَکَ مِنْ تَمْرِکَ شَيْئٌ فَبِعْهُ ثُمَّ اشْتَرِ الَّذِي تُرِيدُ مِنْ التَّمْرِ
سعید جریری نے ابونضرہ سے روایت کی، انہوں نے کہا : میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے دینار و درہم یا سونے چاندی کے تبادلے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا : کہا یہ دست بدست ہے ؟ میں نے جواب دیا : جی ہاں، انہوں نے کہا : اس میں کوئی حرج نہیں۔ میں نے حضرت ابوسعید (رض) کو خبر دی، میں نے کہا : میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے دینار و درہم یا سونے چاندی کے تبادلے کے بارے میں سوال کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا : کیا دست بدست ہے ؟ میں نے جواب دیا تھا : ہاں، تو انہوں نے کہا تھا : اس میں کوئی حرج نہیں (انہوں نے ایک ہی جنس کی صورت میں مساوات کی شرط لگائے بغیر اسے علی الاطلاق جائز قرار دیا۔ ) انہوں (ابوسعید) نے کہا : کیا انہوں نے یہ بات کہی ہے ؟ ہم ان کی طرف لکھیں گے تو وہ تمہیں (غیر مشروط جواز کا) یہ فتویٰ نہیں دیں گے۔ اللہ کی قسم ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خدام سے کوئی کھجوریں لے کر آیا تو آپ نے انہیں نہ پہچانا اور فرمایا : ” ایسا لگتا ہے کہ یہ ہماری سرزمین کی کھجوروں میں سے نہیں ہیں۔ ” اس نے کہا : اس سال ہماری زمین کی کھجوروں میں ۔۔ یا ہماری کھجوروں میں ۔۔ کوئی چیز (خرابی) تھی، میں نے یہ (عمدہ کھجوریں) لے لیں اور بدلے میں کچھ زیادہ دے دیں، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم نے دوگنا دیں، تم نے سود کا لین دین کیا، اس کے قریب (بھی) مت جاؤ، جب تمہیں اپنی کھجور کے بارے میں کسی چیز (نقص وغیرہ) کا شک ہو تو اسے فروخت کرو، پھر کھجور میں سے تم جو چاہتے ہو (نقدی کے عوج) خرید لو۔ “
Abu Nadra reported: I asked Ibn Abbas (RA) about the conversion (of gold and silver for silver and gold). We said: Is it hand to hand exchange? I said: Yes. whereupon he said: There is no harm in it. I informed Abu Sa’id about it, telling him that I had asked Ibn ‘Abbas about it and he said: Is it hand to hand exchange? I said: Yes, whereupon he said: There is no harm in it. He (the narrator) said, or he said like it: We will soon write to him, and he will not give you this fatwa (religious verdict). He said: By Allah, someone of the boy-servants of Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) brought dates, but he refused to accept them (on the plea) that those did not seem to be of the dates of our land. He said: Something had happened to the dates of our land, or our dates. So I got these dates (in exchange by giving) excess (of the dates of our land), whereupon he said: You made an addition for getting the fine dates (in exchange) which tantamounts, to interest; don’t do that (in future). Whenever you find some doubt (as regards the deteriorating quality of) your dates, sell them, and then buy the dates that you like.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1594 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی أَخْبَرَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّرْفِ فَلَمْ يَرَيَا بِهِ بَأْسًا فَإِنِّي لَقَاعِدٌ عِنْدَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَسَأَلْتُهُ عَنْ الصَّرْفِ فَقَالَ مَا زَادَ فَهُوَ رِبًا فَأَنْکَرْتُ ذَلِکَ لِقَوْلِهِمَا فَقَالَ لَا أُحَدِّثُکَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهُ صَاحِبُ نَخْلِهِ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ طَيِّبٍ وَکَانَ تَمْرُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا اللَّوْنَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّی لَکَ هَذَا قَالَ انْطَلَقْتُ بِصَاعَيْنِ فَاشْتَرَيْتُ بِهِ هَذَا الصَّاعَ فَإِنَّ سِعْرَ هَذَا فِي السُّوقِ کَذَا وَسِعْرَ هَذَا کَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيْلَکَ أَرْبَيْتَ إِذَا أَرَدْتَ ذَلِکَ فَبِعْ تَمْرَکَ بِسِلْعَةٍ ثُمَّ اشْتَرِ بِسِلْعَتِکَ أَيَّ تَمْرٍ شِئْتَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ أَحَقُّ أَنْ يَکُونَ رِبًا أَمْ الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ قَالَ فَأَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ بَعْدُ فَنَهَانِي وَلَمْ آتِ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ فَحَدَّثَنِي أَبُو الصَّهْبَائِ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْهُ بِمَکَّةَ فَکَرِهَهُ
داود نے ہمیں ابونضرہ سے خبر دی، انہوں نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر (رض) اور حضرت ابن عباس (رض) سے سونا چاندی کے تبادلے کے بارے میں پوچھا تو ان دونوں نے اس میں کوئی حرج نہ دیکھا۔ میں حضرت ابوسعید خدری (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو میں نے ان سے اس تبادلے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا : (ایک ہی جنس کے تبادلے میں) جو اضافہ ہوگا وہ سود ہے۔ میں نے ان دونوں کے قول کی بنا پر (جس میں انہوں نے ایسی کوئی شرط نہ لگائی تھی) اس بات کا انکار کیا تو انہوں نے کہا : میں تمہیں وہی حدیث بیان کروں گا جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی۔ آپ کے باغ کا نگران آپ کے پاس عمدہ کھجور کا ایک صاع لایا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کھجور اس (عام) قسم کی تھی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : ” یہ تمہارے پاس کہاں سے آئیں ؟ ” اس نے کہا : میں (اس کے) دو صاع لے کر گیا اور ان کے عوض میں نے یہ ایک صاع خرید لی، بازار میں اس کا نرخ اتنا ہے اور اس کا اتنا ہے۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم پر افسوس ! تم نے سود کا معاملہ کیا، جب تم یہ (عمدہ کھجور) لینا چاہو تو اپنی کھجور کسی (اور) تجارتی چیز کے عوض فروخت کر دو ، پھر اپنی چیز سے جو کھجور چاہو، خرید لو۔ “
Abu Nadra reported: I asked Ibn ‘Umar (RA) and Ibn Abbas (RA) about the conversion of gold with gold but they did not find any harm in that. I was sitting in the company of Abd Sa’id al-Khudri (RA) and asked him about this exchange, and he said: Whatever is addition is an’ interest. I refused to accept it on account of their statement (statement of Ibn ‘Abbas and Ibn ‘Umar). He said: I am not narrating to you except what I heard from Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . There came to him the owner of a date-palm with one sa’ of fine dates, and the dates of Allah’s Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) were of that colour. Allah’s Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said to him: Where did you get these dates? I went with two sa’s of (inferior dates) and bought one sa’ of (these fine dates), for that is the prevailing price (of inferior dates) in the market and that is the price (of the fine quality of dates in the market), whereupon Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: Woe be upon you! You have dealt in interest, when you decide to do it (i. e. exchange superior quality of dates for inferior quality) ; so you should sell your dates for another commodity (or currency) and then with the help of that commodity buy the dates you like. Abu Sa’ad said: When dates are exchanged for dates (with different qualities) there is the possibility (of the element of) interest (creeping into that) or when gold is exchanged for gold having different qualities. I subsequently came to Ibn ‘Umar and he forbade me (to do it), but I did not come to Ibn ‘Abbas; (RA) . He (the narrator) said: Abu as-Sahba’ narrated to me: He asked Ibn Abbas (RA) in Makkah, and he too disapproved of it.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1595 حدیث مرفوع
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ وَاللَّفْظُ لِابْنِ عَبَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُا الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ مِثْلًا بِمِثْلٍ مَنْ زَادَ أَوْ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَی فَقُلْتُ لَهُ إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ غَيْرَ هَذَا فَقَالَ لَقَدْ لَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَرَأَيْتَ هَذَا الَّذِي تَقُولُ أَشَيْئٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ وَجَدْتَهُ فِي کِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ أَجِدْهُ فِي کِتَابِ اللَّهِ وَلَکِنْ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ
ابوصالح سے روایت ہے، انہوں نے کہا : میں نے حضرت ابوسعید خدری (رض) سے سنا، وہ کہہ رہے تھے : دینار کے بدلے دینار اور درہم کے بدلے درہم مثل بمثل ہو، جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا، اس نے سود کا معاملہ کیا۔ میں نے ان سے کہا : حضرت ابن عباس (رض) تو اس سے مختلف بات کہتے ہیں، تو انہوں نے کہا : میں نے خود ابن عباس (رض) سے ملاقات کی اور کہا : آپ کی کیا رائے ہے، یہ جو آپ کہتے ہیں کیا آپ نے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے یا اللہ کی کتاب میں پائی ہے ؟ تو انہوں نے کہا : نہ میں نے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی نہ کتاب اللہ میں پائی، بلکہ مجھے اسامہ بن زید (رض) نے بیان کیا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” سود ادھار میں ہے
Abu Salih reported: I heard Abu Sa’id al-Khudri (RA) said: Dinar (gold) for gold and dirham for dirham can be (exchanged) with equal for equal; but he who gives more or demands more in fact deals in interest. I sald to him: Ibn ‘Abbas (RA) says otherwise, whereupon he said: I met Ibn ‘Abbas (RA) and said: Do you see what you say; have you heard it from Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) , or found it in the Book of Allah, the Glorious and Majestic? He said: I did not hear it from Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . and I did not find it in the Book of Allah (Glorious and Majestic), but Usama bin Zaid narrated it to me that Allah’s Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: There can be an element of interest in credit.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1596 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ
) عبیداللہ بن ابی یزید سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے سنا، وہ کہہ رہے تھے : مجھے اسامہ بن زید (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خبر دی، آپ نے فرمایا : ” (اگر جنسیں مختلف ہوں تو) سود ادھار میں ہی ہے۔ “
Ubaidullah bin Abu Yazid heard Ibn ‘Abbas (RA) as saying: Usama bin Zaid reported Allah’s Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as saying: There can be an element of interest in credit (when the payment is not equal).
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1597 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالَا حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا رِبًا فِيمَا کَانَ يَدًا بِيَدٍ
طاوس نے حضرت ابن عباس (رض) سے اور انہوں نے حضرت اسامہ بن زید (رض) سے روایت کی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” (مختلف چیزوں کے تبادلے میں) جو دست بدست ہو اس میں سود نہیں ہے۔ “
Ibn ‘Abbas; (RA) reported on the authority of Usama bin Zaid Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as having said this: There is no element of interest when the money or commodity is exchanged hand to hand.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1598 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا هِقْلٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَائُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ لَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَهُ أَرَأَيْتَ قَوْلَکَ فِي الصَّرْفِ أَشَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْ شَيْئًا وَجَدْتَهُ فِي کِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ کَلَّا لَا أَقُولُ أَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْتُمْ أَعْلَمُ بِهِ وَأَمَّا کِتَابُ اللَّهِ فَلَا أَعْلَمُهُ وَلَکِنْ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ
عطاء بن ابی رباح نے مجھے حدیث بیان کی کہ حضرت ابوسعید خدری (رض) نے حضرت ابن عباس (رض) سے ملاقات کی اور ان سے کہا : بیع صَرف (نقدی یا سونے چاندی کے تبادلے) کے حوالے سے آپ کی اپنے قول کے بارے میں کیا رائے ہے، کیا آپ نے یہ چیز رسول اللہ ص (رح) ی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے یا اللہ کی کتاب میں پائی ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے کہا : میں ان میں سے کوئی بات نہیں کہتا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تم مجھ سے زیادہ جاننے والے ہو اور رہی اللہ کی کتاب تو میں (اس میں) اس بات کو نہیں جانتا، البتہ اسامہ بن زید (رض) نے مجھے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” متنبہ رہو ! سود ادھار میں ہی ہے۔ “
Ata’ bin Abu Rabah reported: Abu Sa’id al-Khudri (RA) met Ibn ‘Abbas (RA) and said to him: What do you say in regard to the conversion (of commodities or money) did you hear it from Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) , or is it something which you found In Allah’s Book, Majestic and Glorious? Thereupon Ibn Abbas (RA) (Allah be pleated with them) said: I don’t say that. So far at Allah’s Massenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is concerned, you know him better, and to far as the Book of Allah to concerned, I do not know it (more than you do), but ‘Usama bin Zaid (RA) narrated to me
Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as having said this: Beware, there can be an element of interest in credit.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1599 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِعُثْمَانَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ قَالَ سَأَلَ شِبَاکٌ إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَنَا عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آکِلَ الرِّبَا وَمُؤْکِلَهُ قَالَ قُلْتُ وَکَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ قَالَ إِنَّمَا نُحَدِّثُ بِمَا سَمِعْنَا
) علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود (رض)) سے روایت کی، انہوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت کی۔ کہا : میں نے پوچھا : اس کے لکھنے والے اور دونوں گواہوں پر بھی ؟ انہوں نے کہا : ہم صرف وہ حدیث بیان کرتے ہیں جو ہم نے سنی ہے۔
‘Abdullah (b. Mas’ud) (RA) said that Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) cursed the one who accepted interest and the one who paid it I asked about the one who recorded it, and two witnesses to it. He (the narrator) said: We narrate what we have heard.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1600 حدیث مرفوع
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالُوا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آکِلَ الرِّبَا وَمُؤْکِلَهُ وَکَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ هُمْ سَوَائٌ
حضرت جابر (رض) سے روایت ہے، انہوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سود کھانے والے، کھلانے والے، لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی اور فرمایا : (گناہ میں) یہ سب برابر ہیں۔
Jabir said that Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) cursed the accepter of interest and its payer, and one who records it, and the two witnesses, and he said: They are all equal.
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 3058 حدیث متواتر حدیث مرفوع
علی بن مسہر نے ابو حیان سے، انھوں نے شعبی سے اور انھوں نے حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کی، کہا : حضرت عمر (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منبر پر (کھڑے ہوکر) خطبہ دیا، اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کی، پھر کہا : اس کے بعد : سنو ! شراب کی حرمت نازل ہوئی، جس دن وہ نازل ہوئی (اس وقت) وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی۔ گندم، جو، خشک کھجور، انگور اور شہد سے، خمر وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے۔ اور لوگو ! تین چیزیں ایسی ہیں جن کے متعلق میں شدت سے چاہتا ہوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے بارے میں ہمیں اور زیادہ قطعیت سے بتایا ہوتا : دادا اور کلالہ کی میراث اور سود کے ابواب میں سے چند ابواب۔
Ibn ‘Umar reported that Umar delivered a sermon on the pulpit of Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and he praised Allah and lauded Him and then said: Now coming to the point. Behold, when the command pertaining to the prohibition of wine was revealed, it was prepared from five things: from wheat, barley, date, grape, honey; and wine is that which clouds the intellect; and O people, I wish Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) could have explained to us in (more) detail the laws pertaining to the inheritance of the grandfather, about one who dies leaving no issue, and some of the problems pertaining to interest.
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 3059 حدیث متواتر حدیث مرفوع
و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولَ أَمَّا بَعْدُ أَيُّهَا النَّاسُ فَإِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ وَثَلَاثٌ أَيُّهَا النَّاسُ وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عَهِدَ إِلَيْنَا فِيهِنَّ عَهْدًا نَنْتَهِي إِلَيْهِ الْجَدُّ وَالْکَلَالَةُ وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا
ابن ادریس نے کہا : ہمیں ابو حیان نے شعبی سے حدیث بیان کی۔ انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت کی ، کہا : میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منبر پر فرماتے ہوئے سنا : حمد وثنا کے بعد، لوگو ! شراب کی حرمت نازل ہوئی تو وہ پانچ چیزوں سے بنائی جاتی تھی، انگور، کھجور، شہد ، گندم اور جو سے اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانک دے۔ لوگو ! تین چیزیں ایسی ہیں جن کے متعلق میں چاہتا تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں اور زیادہ قطیعت سے واضح فرمادیتے : دادا اور کلالہ کی میراث اور سود کی صورتوں میں سے چند صورتیں۔
Ibn ‘Umar reported: I heard ‘Umar bin Khattab delivering sermon on the pulpit ol Allah’s messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and saying’: Now, coming to the point, O people, there was revealed (the command pertaining to the prohibition of wine) and it was prepared (at that time) out of five things: grape, date, honey, wheat, barley, and wine is that which clouds the intellect, and, O people, I wish Allah’s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had explained to us in greater detail three things: the inheritance of the grandfather, of one who dies without leaving any issue, and some of the problems of interest.